بس حادثے کے شکار دو افراد کے ورثاء کو ملی چار چار لاکھ روپئے کی مدد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-Nov-2019

سنگھوارہ(اصغرامام) دربھنگہ مظفر پور قومی شاہراہ57 پر سمری تھا نہ کے تحت گورا منیہاس چوک کے نزدیک گذشتہ 13 اکتوبر کی شام دہلی سے نرملی جارہی تیز رفتار بس نے تین مقامی لوگوں کو کچل دیا تھا۔ بعد میں اس حادثے کے شکار تینوں افراد کمل مہتو، چھیدی مہتو اور مظہر‌الحسن عرف لال بابو کی علاجِ کے دوران یکے با دیگرے موت واقع ہوگئی تھی۔ بس حادثے کے شکار مذکرہ تین مہلوکین میں سے دو کمل مہتو اور چھیدی مہتو کے ورثاء کو سرکاری راحت فنڈ سے بطور امداد چار چار لاکھ روپے کے چیک آج منگل کی شام بھراٹھی منیہاس پنچایت کی مکھیا مغفرت پروین ، سنگھوارہ پرکھنڈ کے سی او سو شیل کمار، مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر فراز فاطمی، نائب مکھیا سمیر انصاری اور سماجی کارکن محبوب عالم عرف مسٹر بھائی کے ہاتھوں دئے گئے۔ مہلوک کمل مہتو کی زوجہ اندو دیوی اور چھیدی مہتو کے والد بھوگے لال مہتو نے چیک حاصل کرنے کے بعد مکھیا مغفرت پر وین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کی انتھک کوششوں کی بدولت اس امدادی رقم کا ملنا ممکن ہو سکا ہے۔ واضح ہو کہ مرحوم ظہیر الحسن عرف لال بابو کے گھر والوں نے پہلے ہی امدادی رقم لینے سے انکار کر دیا تھا۔