نہر و پر تبصرہ کرنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں:پرمود تیواری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Nov-2019

پریات راج:(یواین آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر پرمود تیواری نے جمعرات کو یہاں بغیر کسی پارٹی یا تنظیم کا نام لئے کہا کہ تحریک آزاد میں اہم کردار ادا کرنے والے جدید ہندوستان کے معمار پنڈت جواہر لال نہرو کے بارے میں کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے والے افراد کو کچھ بھی بولنے سے پہلے اپنے گریبان میں دیکھنا چاہئے۔مسٹر تیواری نے آنند بھون میں ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت نہرو کی تصویر پر گلپوشی کرنے کے بعد کہا کہ جنہوں نے اس ملک کی آزادی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اور نہ ہی ایک قطرہ خون بہایا ہے وہ مسٹر نہرو کے بارے میں بولنے سے پہلے ذرا سوچ لیا کریں۔سابق راجیہ سبھا رکن نے کہا کہ پنڈت نہرو تحریک آزادی ہیرو اور ماڈرن انڈیا کے معمار تھے انہوں نے جدوجہد آزادی کی تحریک میں کافی اہم کردار ادا کیا تھا۔ آنجہانی نے اپنے میعاد کار میں اپنے فرضی کی اداگئی اچھے طریقے سے کی۔سینئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ بھارت رتن پنڈت نہرو بچوں سے بہت پیار کرتے تھے۔