چکھنی گھاٹ پر بنے گا پل ، وزارت نے دی منظوری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-Nov-2019

گوپال گنج :(ارون مشرا)اب آمد ورفت کی سہولت کےلئے حکومت ہند کی روڈ ٹرانسپورٹیشن وزارت سنجید ہ ہوگئی ہے ۔اب وجئے پور بلاک کے لوگوں کے آمد ورفت کےلئے چکھنی گھاٹ پر پل بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ بتادیں کہ اترپردیش اور بہار کو جوڑنے والے اس مین روڈ پر چکھنی گھاٹ کے پاس کھنووا ندی پر کوئی پل نہیں تھا جس کی وجہ کر وجئے پور بلاک کے احیا پور پنچایت کے سابق بی ڈی سی ممبر گریش رائے نے روڈ اور ٹرانسپورٹیشن وزارت کو ایک خط لکھا تھا خط کا جواب دیتے ہوئے روڈ ٹرانسپورٹیشن وزیر کے سکریٹری دیپک پاٹھک نے ایک خط لکھ کر گریش رائے کو جواب دیا ہے کہ اس کام کو لیکر بہار سرکار کے روڈ ٹرانسپورٹیشن اور شاہراہ وزارت کو ڈی پی آر بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ اس روڈ پر پل کی تعمیر ہوگی ۔ جس سے یوپی بہار کے لوگوں کو آمد ورفت میں سہولت ہوگی ۔ گریش رائے کے اس کام کو لیکر پورے علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔