آلو مٹر گوشت بنانے کی ترکیب

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 27-Dec-2019

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

اجزاء

 گوشت آدھا کلو

 مٹر ابلے ہوئے ایک پیالی

 نمک حسب ذائقہ

 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ

 پیاز ایک عدد

 آلو(ابلے ہوئے) دو عدد

 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

 پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ

ہلدی آدھا چائے کا چمچ

 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

 ہرادھنیا ہری مرچ حسب پسند

 کوکنگ آئل آدھی پیالی

تیار کرنے کی ترکیب

کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرلیں پھر اس میں گوشت اور لہسن ادرک ڈال کر بھونیں۔

جب گوشت کا اپنا پانی خشک ہو جائے اور گوشت کا رنگ تبدیل ہوجائے تو اس میں نمک،لال مرچ ،پسا ہوا دھنیا اور ہلدی ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔

پھر ایک سے ڈیڑھ پیالی پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں ،جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو اس میں ابلے ہوئے مٹر اور آلو شامل کرکے مکس کریں اور پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے دم پر رکھ دیں۔

تیل علیحدہ ہونے پر باریک کٹا ہوا ہرادھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر چولہے سے اتارلیں۔