امریکہ کے وائلڈ لائف پارک میں آتشزدگی، دس جانور ہلاک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-Dec-2019

واشنگٹن،امریکی ریاست اوہائیو کے ایک وائلڈ لائف پارک میں آگ لگنے سے کم از کم دس جانور ہلاک ہو گئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ وائلڈ لائف پارک کے ایک گودام میں آگ بھڑک گئی۔شام چھ بجے پورٹ کلنٹن میں واقع افریقن سفاری وائلڈ لائف پارک میں یہ واقعہ پیش آیا۔ آگ بجھانے والے عملے کے مطابق اس واقعے میں تین جراف، تین خنزیر، تین افریقی بوگو اور سپرنگبوک ہرن ہلاک ہو گئے۔ اس دوران ایک جراف اور ایک زیبرا وائلڈ لائف پارک سے فرار ہو گئے، لیکن حکام نے بعد میں ان کو پکڑ لیا۔ اس واقعے میں کسی انسانی جان کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کے حوالے مزید تفتیش جاری ہے۔