مجھے اپنے ہی گھر میں نظر بند کردیا ہے:پپویادو

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Dec-2019

پٹنہ: بایاں محاذ پارٹیوں کی جانب سے شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف 19دسمبرکوبہار بند کی اپیل کو دیکھتے ہوئے جن ادھیکار پارٹی نے بھی اپنی حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ بند کی کامیابی کے لئے پارٹی کے قومی صدر پپویادو گھوم گھوم کر لوگوں سے اپیل کررہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ گوڈ سے کے نظریات پر ملک نہیں چلے گا۔ نفرت پھیلانے والے منصوبے کو بدلنا ہوگا۔ اپیل کرنےکے دوران امن وقانون بنائے رکھنے کے پپویادو سے اپیل کرنے کے لئے مجسٹریٹ اور پولس پپویادو کی رہائش پر پہنچ گئے اور ان سے بات چیت کی۔ اس بیچ پپویادو نے جاری اپنے ٹیوٹ میں کہا ہے کہ مجھے اپنے ہی گھر میں نظر بند کردیا ہے ۔ تینوں تھانوں کے انسپکٹر ، سٹی مجسٹریٹ جمع ہیں۔ دفعہ 107لگاکر این آر سی اور سی سی اے کی مخالفت اور آئین بچانے کی میری لڑائی کو روکنے کے لئے مجھے اپنے ہی گھر میں نظر بندکردیا ہے۔