سیاست سیاست

ایسی ناکام حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں :راج کمار یادو

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Dec-2019

مین پوری (حافظ محمد ذاکر )سماج وادی پارٹی نے تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا اور انائو کی عصمت دری کی شکار بچی کی موت پر ا سے خراج تحسین پیش کیاگیا ،ضلع آفس سماجوادی پارٹی مین پوری میں ایک تعزیتی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں سماج وادی پارٹی کی ریاستی قیادت کی ہدایت پر ضلع اناؤ کی عصمت دری کی متاثرہ بچی کو نذر آتش کئے جا نے جیسے مظالم کے واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا،بیٹی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،خراج تحسین اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر ڈاکٹر دیپ سنگھ پال نے ریاست میں عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور سماج وادی پارٹی نے ریاست کے گورنر سے مطالبہ کیا کہ خواتین اور نابالغ لڑکیوں پر کی جارہی ظلم زیادتی کر نے والے جرائم کے مرتکب افراد کو سزا دینے کے لئے قانونی نظام کو یقینی اور مستحکم بنایا جائے، اوریا ضلع میں چار سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اور عدالت کی جانب سے فوری کاروائی کے سبب مجرموں کو 27 دن کے اندر اندر عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے یہ ایک اچھی مثال ہے، تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرایم ایل اے صدر راجکمار عرف راجو یادو نے ریاست اور ملک میں بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ریاستی بی جے پی حکومت کو فوری طور پر بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا، انہوں نے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کا ا نائوواقعہ کے خلاف دھرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس مسئلے کو قومی سطح پر لیجایا گیا ، معزز ایم ایل اے کِشنی انجینئر بریجش کٹھیریا نے کہا کہ ریا ستی اور مرکزی بی جے پی حکومت عصمت دری کے ہر واقعے میں ملزموں کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔ اروند پرتاپ سنگھ یادو نے کہا کہ انائو میں جنسی تشددکا نشانہ بننے والے متاثرہ بچی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکو مت کے اقتدار میں اتر پردیش میں ظلم زیادتی کا سیلاب سا آگیا ہے ،جسے روک پانے میں حکومت اتر پردیش بالکل ناکام ہو گئی ہے ،بیٹیاں بچاؤ کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والی بی جے پی حکومت میں بیٹیاں مکمل طور پر غیر محفوظ ہوچکی ہیں، ایسی ناکام حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے،سابق وزیر آلوک کمار شاکیہ نے کہا کہ انائو کے اس واقعہ کو معزز قومی صدر نے سنجیدگی سے لیا ہے، خواتین کی حفاظت کے ہر معاملے میں سماج وادی پارٹی ہر طرح کی جدوجہد کیلئے تیار ہے۔آخر میںسماج وادی پارٹی کے تمام موجود رہنماؤں اور کارکنوں نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے مقتولہ بچی کی بیٹی کوخراج تحسین پیش کیا، صدر اور گورنر کو تعزیتی تحریک کی ایک کاپی ارسال کرتے ہوئے، اترپردیش کی بی جے پی حکومت کو برطرف کر نے اور مقتولہ کے اہل خانہ کو ایک کروڑ کی مالی مدد دینے کی اپیل کی گئی ،اور کنبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper