ہندستان ہندوستان

این سی سی بٹالین کی جانب سے صفائی پکھواڑے کا آغاز

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-Dec-2019

علی گڑھ،(پریس ریلیز)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)میں این سی سی آٹھویں یوپی بٹالین اور یوپی انجینئرنگ کمپنی کی جانب سے اتوار سے صفائی پکھواڑے کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت تقریری پروگرام ہوں گے اور عوامی مقامات کی صفائی کی جائے گی ۔ اس مہم کے افتتاحی جلسہ میں کمانڈنگ آفیسر 8یوپی بٹالین کرنل جے پریت نے صفائی اور صحت عامہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ عوام میں بیداری پیدا کرنا ضروری ہے تاکہ ہر شہری اپنی ذمہ داری کو محسوس کرے۔ انھوں نے این سی سی رضاکاروں سے اس مہم میں دلچسپی کے ساتھ شامل ہونے کی اپیل کی۔ کمپنی کمانڈر 1/8 کمپنی لیفٹیننٹ فاروق اے ڈار اور 2/8کمپنی لیفٹیننٹ نجف علی خاں نے بھی رضاکاروں کو پندرہ دنوں تک چلنے والے پروگرام کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر صوبیدار میجر رام اوتار سنگھ، حولدار تصوّر، سینئر و جونیئر کیڈیٹ محمد اعظم، پرشانت کمار، منان نثار، انصار وغیرہ موجود تھے۔ 1یوپی انجینئرنگ کمپنی کی جانب سے شروع کئے گئے صفائی پکھواڑے کے بارے میں 1یوپی انجینئرنگ کمپنی این سی سی کرنل منیش سریواستو، میجر فرید مہدی اور میجر محمد اسرائیل نے تفصیلی معلومات فراہم کرائی۔ اس موقع پر صوبیدار شیو نندن جھا، امیت کمار اور حولدار انکت اگنی ہوتری سمیت سینئر کیڈیٹ وِنے سارسوت اور محمد آذن وغیرہ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper