اے ٹی ایم میں پیسہ ڈالتے وقت جرائم پیشوں کا حملہ ،24لاکھ کی لوٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-Dec-2019

مظفرپور: بائیک سوار دو جرائم پیشوں نے اسلحوں کے نوک پر 24لاکھ روپے لوٹ لئے۔ یہ واقعہ قریب ایک بجے پیش آیا۔ جانکاری کے مطابق مظفرپور میں کچی پکی چوک کے پاس کیش کسٹوڈین اکسس بینک کے اے ٹی ایم پیسے ڈالنے پہنچے تھے تبھی جرائم پیشوں نے کیش وین پر حملہ کردیا۔ کیش وین کے گارڈ نندن کمار نے بتایاکہ بیگ میں کیش لے کر دونوں کیش کسٹوڈین اے ٹی ایم مشین کے روم میں گئے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ باہر میں گارڈ اور وین ڈرائیور پرنس کمار کھڑے تھے اسی دوران بائیک سوار دوجرائم پیشے آئے اور کنپٹی پر پستول رکھ دیا جرائم پیشوں نے میری بندوق چھین لی اس کے بعد بدمعاش اے ٹی ایم روم میں داخل ہوگئے اور کسٹوڈین سے کیش بھرا بیگ چھین لیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ بدمعاشوں نے چہرے پر کپڑا باندھ رکھاتھا۔ کیش لوٹنے کے بعد جرائم پیشے مادھوپور کی جانب فرار ہوگئے۔