برازیل کے سفیر نے گورنر پھاگو چوہان سے رسمی ملاقات کی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-Dec-2019

پٹنہ: گورنر پھاگو چوہان سے آج راج بھون پہنچ کر برازیل کے بھارت میں سفیراے اے کوریا ڈو لگو نے رسمی ملاقات کی۔ رسمی ملاقات کے دوران گورنر کو برازیل کے سفیر نے بتایاکہ برازیل کے زرعی سائنس داں کی ایک ٹیم گزشتہ سال بہار کا دورہ کرچکی ہے۔ اوراسٹڈی رپورٹ کی روشنی میں برازیل بہار میں زرعی ترقی کے شعبہ میں آپسی رشتہ بڑھانے کا خواہش مندہے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ بہار میں کل کارخانے کافی کم ہیں۔ اور کاربن کے نکلنے کے لئے بہار بالکل ہی جواب دہ نہیں ہے۔ لیکن دوسروں کی وجہ سے یہاں بھی آب وہوا پر منفی اثر پڑرہاہے۔ انہوں نے بہار کی معیشت کی مضبوطی میں زرعی ترقی کو انتہائی اہم بتاتے ہوئے کہا کہ برازیل کے صدر کے دورہ ہند کی دوران یہاںکے مختلف ریاستوں میں زرعی فروغ کے امکانات کے مد نظر مختلف پروگراموں کو لے کر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔