بس نے بائیک سوار کو کچل ڈالا2 کی موت، 3گاڑیاں نذرآتش

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-Dec-2019

ویشالی : ویشالی ضلع میںبس نے بائیک سوار دولوگوں کو کچل ڈالا۔ اس حادثہ میں ایک بائیک سوار کی موت موقع پر ہی ہوگئی جب کہ دوسرے کو بہتر علاج کے لئے پی ایم سی ایچ ریفر کردیاگیالیکن اس کی بھی موت کی خبر مل رہی ہے۔ یہ حادثہ ضلع کے صدر تھانہ کے تحت اکارہ علاقے میں پیش آیا۔ حادثہ میں ایک شخص کی موت کے بعد مقامی لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔ مشتعل لوگوں نے دو بس اورایک ٹرک کو نذر آتش کردیا ۔ حالات کوقابو میں کرنے کے لئے موقع پر کئی تھانوں کی پولس پہنچ کر لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کررہی ہے۔