بغیر کسی تفریق کے آزادی کے اصول کا نفاذ ہونا چاہئے:یچوری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Dec-2019

کوچی،(یو این آئی)کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسی) کے سکریٹری جنرل سیتارام یچوری نےبدھ کو کہا ہے کہ ان کی پارٹی کا ماننا ہے کہ آئین میں فراہم کردہ آزادی کے اصول کو مذہب، ذات وپات اور زمرے کی بنیاد پر تفریق کئے بغیر سبھی کے لئے یکساں طور سے نفاذ کیا جانا چاہئے۔مسٹر یچوری نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ سبری مالا معاملے میں کیرلہ حکومت کے پاس سپریم کورٹ کے پہلے کے حکم کے نفاذ کرنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کا اس معاملے میں مختلف نظریہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ جب اس معاملے سے متعلق فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا تو صرف اس کی تکنیکی جانچ کی جانی چاہئے۔