بلیا پولس نے شراب اسمگلروپیشہ ور جرائم پیشہ کو اسلحہ کے ساتھ گرفتارکیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-Dec-2019

بلیا ؍ بیگوسرائے،(بی کے گلشن)، بلیا تھانہ حلقہ کے تحت بلیا پولس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پیشہ ور شراب اسمگلر جرائم پیشہ ور پسٹل ایک دیسی کٹا اور 8گولی ایک ماسکیٹ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ اس کی جانکاری بدھ کو پریس کانفرنس میں اے ایس پی بشمول بلیا ڈی ایس پی انجنی کمار نے بتایاکہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر تھانہ حلقہ کے تحت چمریا میدان سے پورب آدرش نگر محلہ میں کرائے کے مکان میں رہ رہا شاطر جرائم پیشہ انگد یادو ولد ساگر یادوساکن بالا چک کو گرفتار کیا گیاہے۔ جس کے پاس سے 9 ایم ایم پسٹل ایک میگزین جس میں گولی بھرا ہوا تھا۔ 9ایم ایم کی پانچ گولی، ایک دیسی کٹا، پوائنٹ 315 کی 3گولی برآمد ہوئی ہے۔ پریس کانفرنس میں اے ایس پی نے بتایاکہ بلیا میں گرفتار جرائم پیشہ کا گھر بالا چک میں ہے۔ باوجود اس کے کرائے کا مکان بلیا بھگت پور روڈ واقع چمریا میدان سے پورب نیا محلہ آدرش نگر میں ایک ماسٹر کے گھر میں کرایہ پر رہتاتھا۔ جہاں سے بلیا حلقہ کے تحت اور دیگر مقامات پر بڑے پیمانہ پر شراب اسمگلنگ کا کاروبار کررہاتھا۔ جس کے پاس سے ایک ڈائری بھی برآمد ہوئی ہے۔ برآمد ڈائری میں مخلتف مقامات پر مختلف لوگوں کو شراب کی ڈلیوری دینے کا نام دینے والے کا اور لینے والے کا نام وپتہ درج ہے۔ جس میں کئی حلقہ کے جانے پہچانے چہرے والوں کا نام ہی ڈائری میں پایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ابھی کچھ مہینہ پہلے بھی ہتھیار وگولی کے ساتھ انگد یادو کو گرفتار کر جیل بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے بتایاکہ دیا نند سنگھ سابق بلاک جدیو صدر پر گولی چلانے کے معاملے میں بھی اس کا نام روشنی میں آیا تھا۔ وہیں متوفی روشن شرما کا ساتھی انگد یادو بتایا جاتاہے۔ ڈی ایس پی انجنی کمار نے بتایاکہ بلیا پولس کو اس وقت بڑی کامیابی ہاتھ لگی جب بلیا تھانہ کے نئے انسپکٹر راجیش کمار رائے نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی چھاپہ ماری میں گھر کے اندر اس کے پاس سے ہتھیار وگولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ پولس کو اس کی جانکاری بہت دنوں سے شراب اسمگلنگ سے متعلق موصول ہورہی تھی۔ اس کی گرفتاری کے بعد اس سے کافی پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ جس سے اور بھی کئی راز پر سے پردہ آنے والے دنوں میں اٹھنے کی بات کہی گئی ہے۔