سیاست سیاست

بڑھتے مجرمانہ واقعات پر تیجسوی یادو کا اظہار تشویس

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Dec-2019

پٹنہ: آرجے ڈی رہنما حزب مخالف کے لیڈرتیجسوی یادو نے ریاست میں امن وقانون کی بگڑتی صورتحال پر تشویس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی لاپروائی پر حکومت کو لگام کسنے کی ضرورت ہے۔ پارٹی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں شرکت کرنے آئے تیجسوی یادو نے الزام لگایا کہ آبروریزی کے بڑھتے واقعات نے لوگوں میں دہشت کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ انہوں نے بکسر ، سمستی پوراور مظفرپور میں آبروریزی کی کوشش میںناکام رہنے پر لڑکی کو جلادینے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ این آرسی کے سوال پر تیجسوی یادو نے کہا کہ جولوگ اس کے خلاف بولتے تھے آج انہوں نے خاموشی اختیار کرلی ہے ۔ پارلیمنٹ میںان کا اسٹینڈ کیا ہوگا یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔ وزیراعلیٰ کو اس معاملے پر اپنا نظریہ واضح کرنا چاہئے۔

About the author

Taasir Newspaper