بھائی گروہ کے تین خطرناک جرائم پیشہ باڑھ میں گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-Dec-2019

پٹنہ:پٹنہ پولس نے خطرناک جرائم پیشہ ونود یادو سمیت تین جرائم پیشوں کودو دیسی پسٹل اور کئی گولیوں کے ساتھ گرفتار کیاہے۔ واقعہ کے سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ باڑھ اے ایس پی کو خفیہ اطلاع ملی کہ علاقے میں کچھ جرائم پیشے کسی بڑے واقعہ کو انجام دینے کے لئے منصوبہ بنارہے ہیں۔ اس کی اطلاع فوراً پنڈارک تھانہ انچارج کو دی گئی۔ جس کے بعد تھانہ انچارج نے پولس انسپکٹر نسیم الدین، اے ایس آئی راجیش کمار اور لال موہن ہریجن سمیت تھانہ کی مسلح ٹیم کو کارروائی کے لئے بھیجا۔ چھاپہ ماری کرکے مسلح ٹیم نے 3جرائم پیشوں کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کے سلسلے میں اے ایس پی لیپی سنگھ نے بتایاکہ گرفتار جرائم پیشوں کی پہنچان خطرناک جرائم پیشہ ونود یادو، سنیل یادو اور مہیش یادو کی شکل میں کی گئی ہے۔ تینوں سگے بھائی ہیں اور پنڈارک کے باشندہ ہیں۔ تلاشی کے دوران ان کے پاس سے دو دیسی پسٹل اور 15زندہ کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔