کھیل

بھارتی اٹیک بہترین، لیکن اسپنروں کو آسٹریلیا میں ہوگی پریشانی: پونٹنگ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-Dec-2019

ملبورن،(آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ہندوستانی تیز اٹیک کی تعریف کی لیکن ساتھ ہی کہا کہ ہندوستانی اسپنروں کو آسٹریلیا میں پریشانی پیش آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سیریز میں آسٹریلیا کے حملے کا پلڑا بھاری ہوگا۔جسپریت بمراہ، محمد سمیع اور ایشانت شرما جیسے تیز گیند بازوں کے دم پر ہندوستان ٹیسٹ رینکنگ میںٹاپ پر پہنچا ہے۔تینوں نے گزشتہ سیشن میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔44 سال کے پونٹنگ نے کہا کہ ہندوستان کے پاس اگرچہ مضبوط بولنگ اٹیک، لیکن اس اسپنر آسٹریلیا میں تال قائم نہیں رکھ سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے گیند باز شاندار ہیں،بمراہ اور سمیع گزشتہ چند سال سے اچھا کھیل رہے ہیں۔امیش یادو اور ایشانت شرما کو ملاکر ہندوستان کا تیزاٹیک اچھا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ اسپنر اشون اور جڈیجہ کو شامل کر دیں تو ہندوستان کااٹیک اچھا لگتا ہے لیکن اس کے اسپنروں کو آسٹریلیا میں دقت آئے گی۔آسٹریلیا میں ہندوستانی اسپنروں کے مقابلے میں ناتھن لین کا ریکارڈ بہتر ہے۔ پونٹنگ نے کہا کہ آسٹریلوی بولنگ میں مختلف تنوع ہے جس سے وہ دوسری ٹیموں سے بہتر ثابت ہوتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper