ریاست

بہترکارکن سیویکائوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا ۜ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Dec-2019

گوپال گنج :(ارون مشرا )وزیر اعظم ماتری وندنا منصوبہ کی کامیابی کےلئے ضلع انتظامیہ مستعد ہوگئی ہے ۔ ضلع پریشد کے کانفرنس ہال میں سی ڈی پی او اور خاتون سپر وائز ر کی میٹنگ ہوئی ۔جس کی صدارت ڈی ایم ارشد عزیز نے کی ۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سماجی فلاج محکمہ کے ذریعہ 2دسمبر سے 8دسمبر تک ماتری وندنا ہفتہ منایا جائے گا ۔ اس مدت میں آنگن باڑی سیویکا گھر گھر جاکر مستفیدین سے درخواست حاصل کریں گی ۔ انہوں نے بتایاکہسیویکائوں کو ہر حال میں اپنے ہدف کو پورا کرنا ہوگا ۔ وزیر اعظم ماتری وندنا منصوبہ میں ہدف پورا کرنے والی سیویکائوں کوضلع انتظامیہ کے ذریعہ انعام نوازا جائے گا ۔ وہیں مقرر ہدف کو پورا نہیں کرنے والی سیویکا پر کارروائی کی جائے گی ۔ اور اس کام کےلئے سی ڈی پی او سے لیکر خاتون سپروائز تک قصوروار مانی جائیں گی ۔ جبکہ سبھی پروجیکٹ کے ڈاٹا انٹر آپریٹروں کو وقت پر اپنا کام پورا کر نے کی ہدایت دی گئی ۔ اگر ڈاٹا انٹری آپریٹروں کے کاموں میں کوتا ہی ملتی ہے تو ان پر کارروائی کی جائے گی ۔ ڈی پی او شمش جاوید انصاری نے بتایا کہ آنگن باڑی سیویکائوں کے درمیان موبائل تقسیم کیا جاچکا ہے ۔ وہیں سیویکائوں کو موبائل ایپس سے رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی ٹریننگ دیا جارہا ہے۔ ٹریننگ کا کام ختم ہونے کے ساتھ ہی آن لائن مانیٹرنگ کا کام شروع ہوجائے گا ۔ میٹنگ میں ضلع ایجوکیشن افسر سنگھ مترا ورما ، ڈی پی او دھننجئے پاسوان ، ریاستی صلاح کار بالیندر سنگھ ، ریاستی تکنیکی کیئر انڈیا کے ٹیم ہیڈ مکیش کمار وغیرہ موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper