تیندوےکے حملے میں 8سالہ بچی زخمی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-Dec-2019

بتیا :(انیس الوریٰ)والمیکی نگر تھانہ حلقہ کے لکچھمی پور رامپوروا پنچایت کے رہوا ٹولہ میں رات تقریباً ایک بجے کچے مکان میں تیندوا نے حملہ کر 8سالہ بچی خوشبو کماری ولد سنجئے بین کو زخمی کردیا ۔ بچی کے بائیں ہاتھ پر ناخن سے حملہ کر زخمی کردیا ۔معلوم ہوکہ رات کچے مکان میں جہاں بکریاں بندھی تھی ساتھ ہی بغل میں اہل خانہ سورہے تھے اسی دوران گھر میں تیندواداخل ہوکر بچی پر حملہ کردیا ۔گھر والوں کے شور مچانے کے بعد دو بکریوں کو لیکر بھاگ گیا ۔ جس کی اطلاع گائوں والوں نے محکمہ جنگلات کو دی ۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں تیندوا الگ الگ جگہوں سے پانچ بکریوں کو مار چکا ہے ۔ اس بات کی جانکاری محکمہ جنگلات افسر مہیش پرساد نے دی ۔ متاثرہ کا علاج محکمہ ذریعہ کرائی جارہی ہے اور اسے معاوضہ بھی دیا جائے گا ۔