ہندستان ہندوستان

جامعہ وی سی نے چائلڈ گائڈنس سینٹر کے بچوںسے کی ملاقات

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Dec-2019

نئی دہلی (پریس ریلیز) عالمی یوم معذوری کے موقع پر، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں واقع خصوصی بچوں کے اسکول،چائلڈ گائڈنس سنٹر جس میں خصوصی طور پر معذور بچوں کے مسائل اور ان کی پریشانیوں کے حل کیلئے متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے۔ سینٹر کی جانب سے جامعہ کیمپس اور آس پاس مارچ کیا گیا۔ معذور طلباء اس موقع پر معاشرتی شمولیت اور عام شعور بیدار کرنے والے پیغامات، پلے کارڈز، پوسٹرز اور بینرز اٹھائے ہوئے اپنے والدین اور مرکز کے عملہ کے ساتھ ایک بیداری مہم کا آغاز کیا جنھیں وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے استقبال کیا۔پروفیسر اختر نے اپنے دفتر میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا جہاں خصوصی بچوں نے دیش بھکتی پر مبنی نغمے سناتے ہوئے میوزیکل پرفارمنس پیش کی۔ پروفیسر اختر نے والدین اور اساتذہ سے بھی ملاقات کی، ان کی ہمت افزائی کی اوران کی ہر ممکن تعاون کی یقین د ہانی کرائی۔چائلڈ گائڈنس سینٹر ڈاکٹر ذاکر حسین سوسائٹی کے زیر اہتمام چلتا ہے، جو غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ معاشرے کو ذہنی اور جسمانی طور پر معذور بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے عمارت اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کر رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper