جھارکھنڈ میں آخری مرحلے کی ووٹنگ ختم 70.83 فیصد پولنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-Dec-2019

رانچی ( یواین آئی) جھارکھنڈ میں سخت حفاظتی انتظامات کے مابین پانچویں اور آخری مرحلے میں 16 اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ پرامن ختم ہوگئی اور اس دوران 70.83 فیصد ووٹروںنے اپنے ۔ اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا ۔ریاستی الیکشن دفتر ذرائع نے یہاں بتایا کہ ریاست کی سولہ اسمبلی سیٹ راج محل ، بوریو ( محفوظ) ، برہیٹ ( محفوظ) ، لٹی پاڑہ ( محفوظ) ، پاکوڑ ، مہشور پور (محفوظ) ، شکاری پاڑہ (محفوظ) ، نالہ ، جامتا ڑہ ، دمکا ( محفوظ) جاما ( محفوظ) ، جرمنڈی ( محفوظ ) سارتھ ، پوڑیا ہاٹ ، گڈا، اور مہگاما کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کے مابین پرامن طور سے ہوئی پولنگ شام پانچ بجے ختم ہوگئی۔ اس دوران قریب 70.83 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔ووٹنگ ختم ہونے پر سب سے زیادہ نالہ سیٹ کیلئے 78.01 فیصد ووٹروں نے ووٹ کیا وہیں دمکا میں سب سے کم 59.73 فیصد پولنگ ہوئی ۔اسکے بعد راج محل میں 67.23 فیصد ، بوریو میں 71.58 فیصد ، برہیٹ ( محفوظ) میں70.07 فیصد ، لٹی پاڑہ ( محفوظ) میں 70.01 فیصد ، پاکوڑمیں 76.10 فیصد ، مہیش پور ( محفوظ) میں 74.81 فیصد ، شکاری پاڑہ ( محفوظ ) میں 72.50 فیصد ، جامتاڑہ میں 74.77فیصد ، جاما میں65.27 فیصد ، جرمنڈی (محفوظ) 71.53 فیصد ، سارتھ میں 75.97 فیصد ، پوڑیاہاٹ میں 69.61 فیصد گڈا میں 68.54 فیصد اور مہگاما میں 67.97 فیصد ووٹروںنے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ۔ان سولہ سیٹوں میں سے بوریو ، برہیٹ ، لٹی پاڑہ ، مہیش پور اور شکاری پاڑہ اسمبلی حلقہ میںصبح سات بجے سے سہ پہر تین بجے تک ووٹروں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا ۔ وہیں راج محل، پاکوڑ ، جامتاڑہ ، دمکا ، جاما ، جرمنڈی ، سارتھ، پوڑیا ہاٹ ، گڈااور مہگاما میںصبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ ہوئی۔واضح رہے کہ آخری مرحلہ میں 29 خواتین سمیت 237 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم مشین میں لاک ہوگئی۔ جرمنڈی سیٹ سے سب سے زیادہ 26 او ر پوڑیا ہاٹ سیٹ کیلئے سب سے کم آٹھ امیدوار انتخابی میدان میںتھے ۔