دو فریقوں کے درمیان زمینی تنازعہ میں ہوئی مار پیٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Dec-2019

سمستی پور(فیروز عالم) سمستی پور ضلع کے وینی اوپی تھانہ حلقہ میں دو فریقین کے درمیان زمینی تنازعہ کو لیکر ہوئی جم کر مار پیٹ ہوئی،زخمی حالت میں مقامی باشندوں نے آناً فاناً میں علاج کے لئے صدر اسپتال سمستی پور میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے ایک کی نازک بتایاہے،ملی اطلاع کے مطابق ضلع کے وینی اوپی تھانہ حلقہ کے وارڈ نمبر پانچ کا باشندہ محمد منظر کا 32 سالہ بیٹا کو زمینی تنازعہ میں گزشتہ شب انکے پڑوسی نے گھر میں گھس کر جم کر مار پیٹ کیا جسکی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہو گئے،گزشہ شب بھی ہی بنیادی علاج کے بعد تھانہ جاکر ایف آئی آر درج کرائی،جب اسکی اطلاع پڑوسی کو ہؤا تو منگل کے روز دل بل کے ساتھ منظر کے گھر پر پہنچ کر حملہ بول دیا،جب منظر نے اس کی مخالفت کی تو لاٹھی ڈنڈے سے وار کر کے محمد منظر کو بری طرح سے زخمی کر دیا،مقامی لوگوں نے نازک حالت کو دیکھتے ہوئے علاج کے لئے صدر اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں کے ذریعہ علاج جاری ہے،وہیں پولیس نے اس معاملے کو لیکر تفتیش میں مصروف ہو گئے،سبھی ملزم گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔