دیا مرزا نے دلکش اداؤں سے ناظرین کو دیوانہ بنایا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Dec-2019

ممبئی،(یو این آئی) بالی ووڈ میں دیا مرزا کا شمار ایک ایسی اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کو دیوانہ بنایا ہے۔نو دسمبر 1981 کو آندھرا پردیش کے حیدرآباد میں پیدا ہونے والی دیا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی کی اشتہاراتی فلموں سے کیا۔ سال 2000 میں دیا نے مس انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا جس میں وہ دوسرے نمبر پر رہیں۔ اس کے بعد دیا کو مس ایشیا پیسیفك مقابلہ کے لئے بھیجا گیا جس میں وہ پہلے مقام کے لئے منتخب ہوئیں۔دیا مرزا نے بالی ووڈ میں اداکارہ کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز سال 2001 کی آئی فلم ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ سے کیا۔ اس فلم میں دیا نے سیف علی خان اور آر-مادھون کے ساتھ کام کیا تھا۔ اگرچہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت نہیں ہوئی۔ اسی برس دیا کی دوسری فلم ’ديوانہ پن‘ ریلیز ہوئی لیکن یہ فلم بھی ناظرین کو اپنی جانب راغب نہ کرسکی۔سال 2002 میں دیا کو سلمان خان کے ساتھ ’تم کو نہ بھول پائیں گے‘ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔ پنکج پراشر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بھی بدقسمتی سے کامیاب نہ ہو سکی۔ سال 2004 میں ریلیز ہوئی فلم ’تم سا نہیں دیکھا‘دیا کے کیریئر کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں دیا اور عمران ہاشمی کی جوڑی کو ناظرین نے کافی پسند کیا۔