ریاست

دیہی ڈاکٹر خاندانی منصوبہ بندی اور کالازار کے خلاف لڑیں گے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Dec-2019

گوپال گنج/: محکمہ صحت کے عہدیداروں نے ضلع میں خاندانی منصوبہ بندی اور کالازار کے خلاف بیداری لانے کے لئے ایک نیا قدم اُٹھایا ہے۔ اب دیہی پریکٹیشنرز کو بھی اس مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ دیہی پرائیوٹ ڈاکٹر گاؤں ، گاؤں جاکر لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی اور کالازار سے آگاہ کریں گے۔ اسی سلسلے میں صدر اسپتال میں دیہی ڈاکٹروں کے ساتھ ضلعی ہیلتھ کمیٹی ڈی پی ایم اروند کمار کی سربراہی میں ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں ضلع کے تمام دیہی ڈاکٹروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خاندانی منصوبہ بندی اور کالازار کے تعلق سے لوگوں کو آگاہ کریں۔ اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے ڈی پی ایم اروند کمار، کیئر انڈیا کے ڈی ٹی ایل مکیش کمار سنگھ، فیملی پلاننگ کوآرڈینٹر امیت کمار، ڈی پی او آنند کشیپ اور دیگر شریک تھے۔ گاؤں۔ گاوں جاکر بیداری لائی جائے گی:ضلعی صحت کمیٹی کے ڈی پی ایم اروند کمار نے بتایا کہ ضلع میں خاندانی منصوبہ بندی اور کالازار کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے۔ اس بار ایک نئی پہل کرتے ہوئے، اس مہم میں دیہی پرائیوٹ ڈاکٹروں کا تعاون لیا جارہا ہے۔ یہ ڈاکٹرس اپنے اپنے علاقوں میں جاکر وہاں کے مقامی افراد کو خاندانی منصوبہ بندی کے فوائدبتاکر کمیونٹی میں زیادہ سے زیادہ بیداری لا ئیں گے۔کالازار اور خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات دی گئی:میٹنگ میں تمام دیہی ڈاکٹروں کو کیئر انڈیا کے نمائندوں نے خاندانی منصوبہ بندی اور کالا زار کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ فیملی پلاننگ کوآرڈینٹر امیت کمار نے خاندانی منصوبہ بندی کے مستقل اقدامات جیسے خواتین اور مرد نسبندی، ولادت کے فوراً بعد کی نس بندی اور عارضی اقدامات جیسے کنڈوم، کاپرٹی ،آئی یوسی ڈی، انترامانع حمل انجیکشن، مانع حمل گولیاں وغیرہ کے بارے میں معلومات دی۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی کو فروغ دیا جارہا ہے۔ڈی پی او آنند کشیپ نے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کو کالا آزر کی حفاظت سے متعلق آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کالا زار ایک مہلک بیماری ہے یہ اپنا اثر بہت آہستہ آہستہ دیکھاتا ہے۔ اگر بروقت اس کا علاج نہ کیا جائے تو مریض کی جان بھی جاسکتی ہے۔ یہ بیماری عام طور پر دیہی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper