رشی کپور نے نوجوان اداکاروں کوکیا مشورہ دیا؟

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-Dec-2019

ممبئی،اداکار رشی کپور نے نوجوان اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ڈولے شولے بنانے کے بجائے اپنی اداکاری پر توجہ دیں۔ میڈیا کے مطابق معروف اداکار رشی کپور سیجب پوچھا گیا کہ آپ نوجوان اداکاروں کو کیا مشورہ دیں گے تو اْنہوں نے کہا کہ نوجوان اداکاروں کو اپنے ڈولے شولے بنانے کے بجائے اپنی اداکاری کو بہتر کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔رشی کپور نے کہا کہ آج کل کے نوجوان اداکاروں کا مقصد صرف اپنی باڈی بناناہے۔ اْنہوں نیکہا کہ ایک اداکار کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اداکاری پر کام کرے، اگر اْس میں اداکار ی کی مہارت ہوگی تو وہ اداکار بن جائے گا اور اگر نہیں ہوگی تو اْس کو یہ شعبہ چھوڑنا پڑے گا۔اداکار نے نوجوان اداکاروں کو اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ہی دیکھ لو میری بھی تو باڈی یا ڈولے شولے نہیں بنے ہوئے ہیں لیکن پھر بھی میں فلم انڈسٹری میں کام کررہا ہوں کیونکہ میں اپنی اداکاری کی مہارت سے ہر فلم میں ایک نیا کردار بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ میں بوڑھا ہوچْکا ہوں تو شاید اِس لیے نوجوان اداکار مجھ سے مْتاثر نہیں ہوں گے لیکن آیوشمان کھرانہ، راج کمار راؤ، رنویر سنگھ، وکی کوشل اور رنبیر کپور کو ہی دیکھ لیں، اِن میں سے کسی کے بھی ڈولے شولے نہیں ہیں کیونکہ ڈولے رکھنے سے کلاکار نہیں بنوگے۔ اْنہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن کی باڈی اور ڈولے نہیں ہیں لیکن پھر بھی وہ بھارتی سینما پر چھائے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اِس سے قبل رشی کپور نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اب کسی بھی فلم میں ہیرو یا ہیروئن کے والد کا کردار ادا نہیں کریں گے جبکہ اْن کی نئی بھارتی فلم ’دی باڈی‘ 13 دسمبر کو ریلیز ہوگی جس میں وہ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گے۔