ہندستان ہندوستان

ریاست مدھیہ پردیش میں بس اور ٹرک میں تصادم، 9افراد ہلاک،20زخمی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Dec-2019

ریوا/مدھیہ پردیش:5دسمبر(یو این این) ریاست مدھیہ پردیش میں بس اور ٹرک کے ٹکراؤ کے نتیجے میں نو افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں اسوقت پیش آیا جب ایک مسافر بس سامنے سے آنیوالے تیز رفتار مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں نو افراد موقع پر ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper