ریاست میں سرد لہر کا قہرجاری ،36لوگوں کی موت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 30-Dec-2019

پٹنہ: راجدھانی پٹنہ سمیت پوری ریاست میں چل رہی پچھوا ہوا اور کہرے کی وجہ سے سرد لہر کے سبب کنکنی بڑھ گئی ہے۔ بہار کے گیا کا آج کم از کم درجہ حرارت 4.2ڈگری سیلسیس رکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پٹنہ کا درجہ حرارت 4.7 ڈگری سیلسیس رکارڈ کیا گیا۔ جب کہ بھاگلپور کا 0.6 اور پورنیہ کا 8.6ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ ادھر پٹنہ واقع محکمہ موسمیات کے ماہر نے اگلے ایک دودنوں تک ٹھنڈ سے راحت نہیں ملنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس بیچ ٹھنڈ کے سبب ریاست کے مختلف ضلعوں میں 36لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ جانکاری کے مطابق فتوحہ میں ایک ، سمستی پور 2، اورمظفرپورمیں 1شخص کی ٹھنڈ لگنے سے موت کی تازہ ترین خبر ہے۔