ہندستان ہندوستان

زیر التواء احکامات 03 دن کے اندرصادرکیے جائیں: ضلع مجسٹریٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Dec-2019

مین پوری(حافظ محمد ذاکر ) ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے آج اچانک کلکٹریٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور معاونین کو ہدایت کی کہ وہ دستاویزوں کی دیکھ بھال کو 03 دن میں بہتر بنائیں، ضروری کاغزوں کو الماری کے اندر ہی رکھا جائے، ڈسپوز،غیر ضروری اور ناقابل استعمال سامان کسی بھی صورت میں کمرے میں نہیں ہونا چاہئے، پٹل (بورڈ) کے تمام معاونین کو اپنی کرسی پر تولیہ رکھنا چاہئے، میز صاف ہونا چاہئے، مختصر یہ صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ،مزید یہ کہ کاغزوں(دستا ویز ) کی خاص حفاظت ہو ۔ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کورٹ، بندو بست دفتر،چکبندی دفتر کے معائنہ کے دوران، مسٹر سنگھ نے پیش کاروںکو ہدایت کی کہ وہ مناسب دستاویزوںکو محفوظ رکھیں،سابق کاموں کو جلد سے جلد تاریخ طے کرتے ہوئے حل کریں ،مقررہ دنوں میں اپنے آفس میں موجود رہیں ، انہوں نے برہمی کا اظہار کیا کہ سماعت کے بعد 01 ہفتہ کے اندر ہی حکم جاری کیا جانا چاہئے لیکن بندو بست ،چکبندی دفترمیں 07 نومبر 2019 کو سماعت ہوئی مگر ابھی تک کوئی حکم جاری نہیں ہوا ، انہوں نے کہا کہ زیر التواء احکامات 03 دن کے اندر جاری کیے جائیں، آئندہ اس کو دہرایا نہیں جائے بصورت دیگر موثر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper