سرکاری اسکولوں میں لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ : نشنک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 10-Dec-2019

نئی دہلی (یواین آئی) حکومت اسکولوں میں لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دے رہی ہے۔انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ سمگرشکشا کے تحت سرکاری اسکولوں میں درجہ ششم سے 12ویں جماعت کی طالبات کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ اس مقصد کے تحت لڑکیوں میں اپنے تحفظ اور اپنی ترقی سمیت سیلف ڈیفنس کاہنرپیداکرنے کے لئے فی اسکول ماہانہ 3000روپے کی شرح سے تین ماہ تک کے لئے فنڈ مہیاکرایاجاتاہے ۔ سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ کستورباگاندھی بالیکاودیالیہ ( کے جی بی وی ) جو کہ درجہ سے 12ویں تک اور محروم طبقات سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کا رہائشی اسکول ہے ۔سینٹرل تبتن اسکول ایڈمنسٹریشن ( سی ٹی ایس اے ) کے ذریعہ چلائے جارہے اسکولوں نیز کیندریہ ودیالیہ ( کے وی ایس ) ، جواہرنوودیہ ودیالیوں میں طالبات کو پابندی کے ساتھ سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دی جاتی ہے ۔