سلمان کے اسٹار بننے سے نہیں ڈرتی ہیں دشا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-Dec-2019

ممبئی(یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ دشا پاٹني کا کہنا ہے کہ وہ سلمان خان کے اسٹار بننے سے نہیں ڈرتی ہیں۔دشا نے سلمان خان کے ساتھ فلم بھارت میں کام کیا تھا. وہ اب سلمان کے ساتھ فلم رادھے ی میں کام کر رہی ہیں. دشا نے سلمان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر اپنے خیالات سامنے رکھے ہیں. ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا انہیں ایسا لگتا ہے کہ سلمان خان انہیں فلم میں اوورشیڈو کر دیں گے، اس پر دشا نے کہا کہ سلمان خان جیسے سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے کافی بڑی بات ہے اور وہ یہ موقع ملنے سے کافی خوش ہیں. دشا نے بتایا کہ انہیں کبھی بھی سلمان خان کے اسٹار بننے کا ڈر نہیں ہوا۔انہوں نے کہا، میرے لئے سلمان کے ساتھا سکرین شیئر کرنا خود میں ایک بڑی بات ہے. میں فلم بھارت میں ایک چھوٹا سا کردار کرکے بھی بہت خوش تھی، اور اب سلمان خان کے ساتھ پوری فلم میں نظر آنا میرے لئے خواب سچ ہونے جیسا ہے، میں اپنی کارکردگی بہتر دینے کی پوری کوشش کر رہی ہوں۔