سنٹرل بینک میں پنشن یافتگان کی میٹنگ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 27-Dec-2019

حسن پورہ؍سیوان،(راجیش کمار)، بلاک کے حسن پورہ واقع سنٹرل بینک آف انڈیا برانچ میں جمعرات کو برانچ منیجر روی راج سنگھ کی قیادت میں میٹنگ کی گئی۔ جس میں علاقہ کے سبھی پنشنروں نے حصہ لیا۔ جس میں برانچ منیجر نے بتایاکہ ڈبل ڈیلائیٹ کیمپین میں پینشن لون کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ ایک دن میں لون جاری کردیاجائے گا۔ وہیں سبھی پینشنرس کو چاندنی تیواری نے اپولو میونک ہیلتھ انشورنس کے بارے میں جانکاری دی۔ وہیں پنشنرس نے بتایاکہ اسٹاف کی کمی کی وجہ کر سٹیزن شپ کی سہولت نہیں مل پاتی ہے اس موقع پر اسسٹنٹ منیجر چندن کمار سنگھ، کیشیر برجیش کمار سونی، دفتری بلی رام سنگھ، گارڈ اورنگ زیب خان، منوج کمار سمیت پنشنرس میں عبدالجبار خان، نعیم احمد، حیدرامام، انوارالحق خان، باسو دیو یادو، بنیکایادو، محمد صلاح الدین، مقبول حسین، ڈی این سنگھ، راجیشور پانڈے، سمیت درجنوں پنشنرس موجودتھے۔