ریاست

سہرول میں رحمانی-30 ٹسٹ کا انعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Dec-2019

مدھوبنی،(شرف الدین عبدالرحمٰن تیمی) رحمانی 30 انٹرنس ٹسٹ 2019-20 کا انعقاد جہاں پورے ملک میں ہوا وہیں مدھوبنی ضلع کے تعلیمی و معاشی پسماندہ نیز سرکاری و غیر سرکاری اعلی تعلیمی اداروں سے خالی علاقہ کی نیابت کرتے ہوئے چراغ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے ماتحت بینی پٹی بلاک کے سہرول گاؤں میں منعقد کیا گیا۔ فاؤنڈیشن کے اس قدم کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔ دور دراز سے آئے طلبا و طالبات اور ان کے گارجین حضرات نے علاقہ میں رحمانی 30 کا سنٹر آجانے اور دور دراز کے سفر کی صعوبتوں سے نجات ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ فاؤنڈیشن کے صدر محمد وجہ القمر نے سماجی و ملی قائدین سے اپنے اپنے علاقوں میں اس طرح کے سنٹر لا کر زیادہ سے زیادہ مسلم بچوں کی تعلیمی معاونت کرنے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی انھوں نے تمام کارکنان، معاونین اور رحمانی 30 کے ذمہ داران کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور طلبا و طالبات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ معاونین میں خصوصی طور پر بہار کنوینر عبدالصمد پپو،ذوالفقار اللہ دعالے،ثناء اللہ صدیقی، ماسٹر دلیپ کمار،صدر عالم،افضال الحق لاڈلے کے علاوہ عتیق بھائی اور ذکر القمر کے اسماء قابل ذکر ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper