سیاست سیاست

سیاسی وابستگی سے اوپر میں نے عوامی مفاد کو رکھا: مہاجن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Dec-2019

اندور،( یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر لیڈر اور سابق لوک سبھا اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن نے مدھیہ پردیش کے گورنر کی موجودگی میں کہا ہے کہ انہوں نے سیاسی وابستگی سے اوپر ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے ۔ ریاست کے وزیر برائے اعلی تعلیم جیتو پٹواری کے آ بائی حلقہ اندور کے بجلپور میں گزشتہ روز منعقد ایک اعزازی تقریب میں محترمہ مہاجن نے اسٹیج پر موجود گورنر لال جی ٹنڈن سے کہا کہ ان کی پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ریاست میں رہتے ہوئے میں کئی مرتبہ عوامی مفاد کے مسائل پر پارٹی لائن سے الگ نہیں جا پاتی تھیں،تب میں کانگریس رکن اسمبلی جیتو پٹواری اور تلسی رام سلاوٹ سے کہتی تھی کہ کچھ كرو، آواز اٹھاوتب میں کچھ کر پاوں گی ۔ اس کے بعد میں شیوراج ( اس وقت کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان) سے بات کر کے مسئلہ کے حل کے بات کر پاتی تھی ۔

About the author

Taasir Newspaper