شہرکو کچڑا سے پاک بنانے کےلئے کمپیکٹر مشین کا استعمال ہوگا :میئر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-Dec-2019

بتیا :(انیس الوریٰ)بتیا نگر پریشد حلقہ کے 86مقامات پر گلبنائزڈ ، ڈسٹ بین لگائے جارہے ہیں ۔3لالٹین چوک پر خود سے ڈسٹ بین لگوارہی میئر سکاریا نے بتایا کہ آج سے شروع اس کام کو 24گھنٹوں کے اندر پورا کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایاکہ شہر کی سڑکوں کو کچڑا سے پاک بنانے کےلئے قریب 4سال سے نگر پریشد دفتر احاطہ میں پڑے کمپیکٹر مشین کا اب استعمال شروع کیا جائے گا ۔ میئر نے بتایا کہ اس کے ذریعہ سے شہر بھر کی سڑکوں اور چوراہے کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانے کی یہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔