شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں جاری احتجامی مظاہرہ کے پیش نظر پولس نے شہر کے مختلف علاقوں میں پیدل مارچ کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-Dec-2019

دیوبند:(دانیال خان)شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں جاری احتجاجی مظاہرہ کے پیش نظر ایس ڈی ایم دیوبند را کیش کمار ،سی او چوب سنگھ اور کوتوالی انچارج یگھ دت شرما کی قیادت میں پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں پیدل مارچ کیا ،ریلو ے روڈ سے شروع ہوا پیدل مارچ پٹھانپورہ ،گھاس منڈی ،بھائلہ روڑ سے ہوتا ہوا خانقاہ پولیس چوکی پر پہنچ کر ختم ہوا ،ایس ڈی ایم دیوبند نے کہا کہ دیوبند میں اس وقت امن کا ماحول ہے لیکن کچھ لوگ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں جن پر نظر رکھی جا رہی ہے ،آنے والے جمعہ اور چھٹی کے دن اتوار کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے احتیاط کے طور پر شہر میں پولیس تعینات کی گئی ہے :وہیں دوسری جانب خفیہ محکمہ بھی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جمعہ اور اتوار کو لیکر بھی خفیہ محکمہ باریک بینی سے چھان بین میں لگا ہوا ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ جمعتہ علماء ہند (م) جمعہ اور اتوار کے روز 311افراد کی گرفتاری دے سکتی ہے ۔