شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پیدل مارچ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-Dec-2019

سیتامڑھی (اشتیاق عالم) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف نانپور بلاک کے اسلامپور چوک سے نانپور بلاک تک پیدل مارچ نکالا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شامل ہو کر قانون کی منسوخی کا مطالبہ کیا پوکھریرا پنچایت کی آواز کی طرف سے انجینئر محمد افضل رضانانپوربلاک کے پرمکھ مکیش کماریادو ‘جاوید احمد،مولانا اظہرالقادری ،سیما ب احمد، کلام الدین ‘پنڈول پنچایت کے مکھیا ضیاء اللہ پرویز چنو نے بیک زبان ہو کر اس کالا قانون کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے اس قانون کو اقلیت و ملک کو تباہ و برباد کر نے والے قانون بتاتے ہوئے کہا کہ اس بل سے جمہوریت اور آئین داغ دار ہوگیا ہے اس قانون کو واپس لینے کےلئے ہم لوگ سڑک سے لے کر ایوان تک تحریک چلانے کےلئےپوری طرح سے کمر بستہ ہیں ان تمام نے مشترکہ طور پر مزید کہا کہ اگر ہم تمام سیکولر ذہنیت رکھنے والے دنشواران قوم ہر ایک جمہوریت سے تعلق رکھنے والے افراد اگر کھل کرمرکز میں بیٹھے آئین کے قاتل نما اقلیت کے دشمن یہ نکمی سرکار ہمارے ملک کو برباد کر دے گی اس موقع پر پوکھریرا، بالاساتھ، بلواہا، پنڈول، باتھ اصلی، فیض پور، اسلامپور، کوئلی، نانپور، مہواگاچھی، رائےپور، شریف پور کے لوگوں نے اچھی خاصی تعداد میں شرکت کی این آر سی اور سی اے اے کے خلاف نانپور بلاک کے B D Oاور C O کوانجینئرمحمدافضل رضا کی قیادت میں ایک میمورنڈم سونپاگیا۔