شہریت قانون اور این آر سی کا حقیقت بتانے کے لئے رالوسپاکی یاترا 26دسمبر سے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-Dec-2019

پٹنہ: راشٹریہ لوک سمتا پارٹی نے شہریت قانون اور این آر سی کی حقیقت عوام کو بتانے کے لئے 26دسمبر سے یاترا کی شروعات کرے گی۔ پارٹی کے قومی صدر اوپندر کشواہا نے آج پٹنہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سمجھو ،سمجھاؤ دیش بچاؤ‘‘ یاترا کے سلسلے میں بتایاکہ ملک کسی کے من مرضی سے نہیں بلکہ آئین سے چلے گا۔ جھارکھنڈ میں بی جے پی کی شکست پر طنز کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ بڑے بڑے لوگوں کے گھمنڈ کو جھارکھنڈ کے عوام نے چکنا چور کردیاہے۔ انہوں نے یاترا کے پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 26دسمبر کو موتہاری سے بتیا تک بیداری یاترا شروع ہوگی ۔ 28دسمبر کو سہرسہ سے پورنیہ تک آرایل ایس پی کی جانب سے یاترا نکالی جائے گی۔ 30دسمبر کو نوادہ سے گیا ، 4جنوری کو ارول سے اورنگ آباد، 6جنوری کو سہسرام سے آرا اور 8جنوری کو سیتامڑھی سے مدھوبنی میں بیداری یاترا نکالی جائے گی۔