شہریت قانون کے خلاف نرکٹیا گنج میںپرامن احتجاج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-Dec-2019

بتیا : (انیس الوریٰ)بعد نماز جمعہ نرکٹیا گنج میں مختلف طبقے کے ہزاروں کی تعدا د میں الگ الگ جگہوں سے پہنچے لوگوں نے سی اے اے اور این آرسی کے خلاف پرامن مظاہر ہ کیا ۔ مظاہرین ہندوستان زندہ آباد ،ہندو ، مسلم ، سکھ ، عیسائی آپس میں سب بھائی بھائی کے نعرے لگا رہے تھے ۔ ویسے احتیا ط کے طور پر کثیر تعداد میں پولس فورس تعینات تھے ۔ مظاہرین کا ایک قافلہ آخر میں ایس ڈی او کے ذریعہ ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ ہند کو سونپا گیا ۔ اس احتجاجی جلوس کی قیادت انجمن اسلامیہ کے صدر اختر علی خان ، جنرل سکریٹری گلریز اختر ، اودھ کشو ر سنہا ، بیدھناتھ پرساد ، نگینہ پاسوان ، وکیل نندن چودھری ، نسیم احمد ، جہانگیر خان ، بابو جان انصاری ، ابو لیث انصاری ، ڈاکٹر فیصل صدیقی ، ڈاکٹر شاہد احمد ، محمو د حسن ، دلشاد ، اقبال انصاری وغیرہ کر رہے تھے ۔