ہندستان ہندوستان

صفائی کرنے والے اہلکاروں کے مسائل کو ترجیحی طور پرحل کیا جائے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-Dec-2019

مین پوری(حافظ محمد ذاکر )فائی کرنے والے اہلکاروں کے مسائل کو ترجیحی طور پرحل کیا جائے، محکمہ پنچایت راج میں کام کرنے والے پنچایت راج کارکنوں کی تشخیص کی جائے، بقایا جات کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے، وزیر اعظم ایوشمان بھارت یوجنا کے تحت اہل افراد کے گولڈن کارڈز بنائے جائیں،جن صفائی اہلکاروں کو ’’ پردھان منتری آواس یوجنا ‘‘کے تحت فائدہ دیا گیا ہے ،ایسے اہلکاروں کی فہرست فوری طور پر دستیاب کرائی جائے ،خصوصی کمپونینٹ (اجزاء) منصوبے کے تحت اہل افراد کو فائدہ پہنچانےکیلئےکیمپ لگائے جائیں، اسکیم کے تحت مقررہ ہدف بینکوں سے قرضوں کی بروقت فراہمی کے ذریعہ پورا کیا جائے، صفائی اہلکاروںکے لئے چلائی جانے والی اسکیموں کے فوائد اہل افراد کو مہیا کیے جائیں، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی صفائی اہل کارہاتھوں سے فضلات نہ اٹھانے پائے ،کچھ اضلاع میں ابھی بھی ہاتھوں سے فضلات اٹھا نے کا عمل جاری ہے،اس عمل کو ختم کر نے کے لئے تمام منصوبے چالو ہیں ،ہاتھوں سے فضلات اٹھا نے والوں کی شناخت کی جائے ،اور انکو دیگر منصوبوں کے تحت فائدہ حاصل کرایا جائے۔مذکورہ ہدایات قومی صفائی کرمی کمیشن(درجہ حاصل) حکومت ہند کیسیکریٹری منجودلیر نے ٹرانجسٹ ہاسٹل میں منعقدمیٹنگ کے دوران دی ہیں، انہوں نے تمام ایگزیکٹو افسران سے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صفائی کے تمام کارکنوں کے ساتھ سیفٹی کٹس دستیاب ہوں،انہوں نے کہا کہ سیفٹی کٹ نہ ملنے کی وجہ سے صفائی کرنے والے کارکن بیماری کا شکار ہو رہے ہیں، ریٹائرڈ مزدوروں کو ترجیح پر ان کے واجبات حقوق ادا کیے جائیں، اس میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

About the author

Taasir Newspaper