ضعیفوں کو کھلے آسمان کے نیچے کھانا کھلا یا جا رہا ہے :ڈی ایم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-Dec-2019

مین پوری(حافظ محمد ذاکر )ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ نے آج ورکنگ‘‘ تنظیم آدرش بھاگوتی ‘‘تعلیم سیوا سنستھان کے ذریعہ ضلع ہیڈ کوارٹر پر وردھا آشرم میں کئے گئے انتظامات کا اچانک معائنہ کیا، اور ان انتظامات کے متعلق مزید معلومات حاصل کیں، معائنہ کے دوران ایک ضعیفہ خاتون چھتر کماری نے بتایا کہ ان کا بیٹا ببن عرف رویندرکمار کرہل روڈ جین مندر کے قریب ریتا ہے مگر اس کی خبر گیری نہیں کرتا ، جبکہ اس کے شوہر کے نام پر اس کی 03 دکانیں ہیں، اس کے باوجود وہ میری قدر نہیں کرتا ،اسی وجہ سے میں بردھا آشرم میں رہنے پر مجبور ہوں ، یہ سن کر ضلع مجسٹریٹ نے انچارج کوتوالی کو ہدایت کی کہ وہ ببن کو تھانے بلاکر اس کی ہدایت کریاور اپنی ماں کو اہنے پاس رکھے اور اسکی بہتر دیکھ بھال کرے ۔مسٹر سنگھ نے معائنہ کے دوران چلائے جانے والے بردھا آشرم میں بہت خامیاں پائیں ، آشرم معیار کے مطابق نہیں چل رہا ہے، جبکہ حکومت نے بردھا آشرم میں رہنے والے ضعیفوں کے لئے ناشتہ، کھانے کے ساتھ ساتھ بجلی، ٹیلیفون، جنریٹر، دیکھ بھال پر بھی کافی رقم فراہم کی ہے،بردھا آشرم میں رہ رہے ضعیفوں کے لئے موسم سرماء سے تحفظ کے لئے کوئی بہتر انتظام نہیں ہے ،ضعیف مرد و خواتینوں کو ایک ہی چھت کے نیچے الگ الگ رکھا گیا ہے ، بیت الخلا نہایت گندہ پایا گیا اور ٹوائلٹ کے دروازے بھی ٹوٹے ہوئے پائے گئے ، باورچی خانہ بھی بے ترتیب پایا گیا ، تمام سامان ادھر ادھر منتشر پایا گیا ،بردھا آشرم میں لگا آر ،او،خراب حالت میں پایا گیا ، اور واٹر کولر ابھی تک لگایا نہیں گیا، متعدد جگہوں سے فرش اکھڑا ہوا خستہ حالت میں پایا گیا ، ضعیفوں کو کھلے آسمان کے نیچے کھانا کھلا یا جا رہا ہے ،ضلع مجسٹریت کے اچانک معائنہ کے دوران ایک بھی بردھا آشرم کا عملہ حاضر نہیں ملا،یہاںتک کہ آشرم کا ناظم بھی ندارد ملا ،اسی وجہ بعدھا آشرم کا ریکارڈ حاصل نہیں ہو پایا،ضلع مجسٹریٹ نے موقعہ پر موجود ضلع سماج کلیان آفیسر کو ہدایت کی کہ دو دن میں تحقیقات کرکے مکمل تفصیلات معہ ریکارڈ مہیا کرائیں ،ڈی،ایم نے یہ بھی کہا کہ بردھا آشرم معیار کے مطابق نہیں چل رہاہے لہذا اس میں ملوث عملہ کی لا پرواہی کی وجہ سے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔