فن فنکار

عالمی باکس آفس پر’’فروزن ٹو‘‘کا راج برقرار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Dec-2019

لاس اینجلس ۔(یواین ین) ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی عالمی باکس آفس پر ‘‘فروزن ٹو’’ کا راج برقرار ہے۔ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم ‘‘فروزن ٹو’’ کا ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پرسحرطاری ہے۔ ایڈونچرفلم نے 73 کروڑ9 لاکھ ڈالرز کما کرنمبرون کی پوزیشن برقراررکھی۔فلم کے سیکوئل میں ‘‘ایل سا’’ ‘‘اینا’’ ‘‘کرسٹوف’’ اور’’ اْولف’’ اپنی سلطنت کے قدیم رازوں کو جاننے کیلئے ایک نئے ایڈونچرپرنکل چکے ہیں۔2013 میں 150 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی جانے والی فلم ’’ فروزن ’’ نے دو آسکر ایوارڈ جیتے تھے اور مجموعی طور پر ایک اشاریہ دو بلین ڈالرز کی کمائی کی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper