فن فنکار

فلم ’مرجاواں‘ سے یو یو ہنی سنگھ کا ’پیودٹ کے‘جلد ہوگا ریلیز

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Dec-2019

ممبئی،(ایم ملک)دنیا بھر میں یو یو ہنی سنگھ کے مداحوں نے ایک بار پھر اپنی طاق اور جو ش کا ثبوت دے دیا ہے۔ عوامی مطالبے پر اب یویو ہنی سنگھ کا آنے والا گانا ’دٹ کے‘ جلد ہی منظر عام پر آنے کے لئے تیار ہے۔ ’پیو دٹ کے‘ گیت حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم مرجواں میں ایک اسپیشل نمبر تھا۔ لیکن اس گانے کو فلم میں بیان نہیں کیا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یو یو ہنی سنگھ کے مداحوں کے ذریعہ گانے کو جلد ہی ریلیز کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ جس سے فلم کے خالق نے سبھی افواہوں کو در کنار کرتے ہوئے کہا کہ گانے کو ہٹایا نہیں گیا ہے اور جلد ہی ریلیز کیا جائیگا۔ ملٹی ٹیلنٹیڈ سنگر نے سوشل میڈیا پر اپنے سبھی مداحوں کے ساتھ یہ خوش خبری اشتراک کرتے ہوئے لکھا۔”Save the best till last ?’ So here it is ‘Peeyu Datt Ke’ out soon”.۔حال ہی میں یو یوہنی سنگھ گلیریا المراہ دویپ میں اپنی پرمارمنس کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں موجود مداحوں کا دل جیت لیا تھا۔ ہنی سنگھ کے لئے 2018بے حد خاص رہا ہے جہاں ان کے گانے مکھنا اور فلم سونو کی ٹیٹو کی سویٹی سے یو یو ہنی کے گانوں نے سبھی کا دل جیت لیا ہے۔ اور اس سال بھی سپرہٹ گانے کھڑکے گلاسی اور گڈ نالوعشق میٹھا کے ساتھ ہنی سنگھ کے لئے کامیاب سال رہا ہے۔ یو یو ہنی سنگھ کے آنے والے پروجیکٹس کے بارے میں سن کر مداح اور زیادہ حوصلہ افزا ہوگئے ہیں اور اب ان کے گانوں کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper