قانون ساز کونسل کی 75میں سے 29سیٹیں مئی میں ہوجائیں گی خالی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-Dec-2019

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخاب سے پہلے ریاست میں کونسل کی کل 75سیٹوں میں سے 29سیٹوں پر منتخب ممبران کی مدت کار مئی 2020 میں پوری ہورہی ہے۔ قانون ساز کونسل کی خالی ہونے والی سیٹوں میں سے اسمبلی کوٹے اور گورنر کے ذریعہ نامزدگی کے علاوہ گریجویٹ اور ٹیچرس انتخابی حلقہ سے منتخب ممبران کی سیٹیں شامل ہیں۔ راجیہ سبھا میں بہار کوٹے کی 16میں سے 5سیٹوں پر منتخب ممبران کی مدت کار اپریل 2020 میں پوری ہورہی ہے۔اسمبلی انتخاب سےپہلے یہ ایک مینی انتخاب ثابت ہوگا۔ اس انتخاب سے بھی پارٹی کے لیڈران کو ایوان میں پہنچنے کا راستہ بن جائے گا۔ خالی ہونے والی سیٹوں میں سے اسمبلی کوٹے سے منتخب سڑک تعمیرات کے وزیراشوک کمار چودھری اور کونسل کے کارگزارچیئر مین ہارون رشید کی سیٹیں شامل ہیں۔