ریاست

قومی شاہراہ کےلئے بہار کو 2828کروڑ روپئے منظور

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Dec-2019

پٹنہ سیٹی :مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ وزارت نے ریاست میں 326کیلو میٹر این ایچ پروجیکٹوں کےلئے تقریبا 2800کروڑ روپئے کو منظور ی دی ہے ۔ جو پہلے منظور کئے گئے 795کروڑ روپئے سے 2005کروڑ روپئے سے زیادہ ہے ۔ یہ رقم این ایچ کے فروغ کےلئے مہاراشٹرکے بعد کسی ریاست کو ملنے والی سب سے بڑی رقم ہے ۔ اس مد میں مہاراشٹرکو قریب 3000ہزار کروڑ روپئے دئے گئے ہیں ۔ اس رقم سے ریاستی حکومت مارچ 2020تک پی ایم پیکج کے تحت این ایچ پروجیکٹ کی انتظامی منظوری دے سکے گی ۔ اس رقم سے پینڈنگ میں پڑے منصوبوں پر جلد کام شروع کرنے میں مدد ملے گی ۔ حالانکہ یہ رقم ریاستی حکومت کی جانب سے مانگے گئے 8000ہزار کروڑ سے کافی کم ہے ۔ اس مد میں ریاستی حکومت نے بہار میں قریب 326کیلومیٹر این ایچ کو چوڑا کرنے کےلئے مرکزسے 8000ہزار کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا تھا ۔

About the author

Taasir Newspaper