کھیل

لاراسے مل کر بولے وارنر، 400 رنز کا ریکارڈ توڑنے کا ملے گا ایک اور موقع

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-Dec-2019

ایڈلیڈ،(آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے جارحانہ اوپنر ڈیوڈ وارنر کا خیال ہے کہ یہاں پاکستان کے خلاف چوکنے کے بعد انہیں برائن لارا کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 400 رن کے اسکور کو پیچھے چھوڑنے کا ایک اور موقع ملے گا۔ہفتہ کو وارنر جب 335 رنز بنا کر کریز پر ڈٹے ہوئے تھے، تب کپتان ٹم پین نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔کاروباری مفادات کی وجہ سے اس وقت ایڈلیڈ میں موجود لارا وارنر کے ان کے ریکارڈ توڑنے کی پوزیشن میں ان سے ملنے اور انہیں مبارک باد دینے کی تیاری تک موجود تھے۔وارنر اگرچہ بعد میں لارا سے ملے اور انہوں نے ویسٹ انڈیز کے اس عظیم بلے باز کے ساتھ بدھ کو تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔وارنر نے پوسٹ میں کہاکہ عظیم کھلاڑی سے ملنا شاندار رہا،شاید ایک دن مجھے ان 400 رنز کو پیچھے چھوڑنے کا ایک موقع اور ملے گا۔ اس سے پہلے لارا نے بھی کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وارنر مستقبل میں یہ کامیابی حاصل کرے گا۔لارا نے دو بار بہترین ذاتی ٹیسٹ اسکور کا ریکارڈ توڑا۔پہلے انہوں نے 1994 میں انگلینڈ کے خلاف 375 رنز بنا کر سوبرس کے 365 رن کے 36 سال پرانے ریکارڈ کو توڑا۔اس کے بعد 2004 میں انہوں نے اپنے ہی ریکارڈ کو بہتر بنایا جب ناٹ آؤٹ 400 رنز بنائے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper