سیاست سیاست

متاثرین کی ہرممکن مدد ہوگی:پوری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 09-Dec-2019

نئی دہلی،(یو این آئی)مرکزی شہری رہائشی وترقی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا ہے کہ دہلی کے اناج منڈی علاقے میں آگ لگنے کے واقعہ میں متاثر لوگوں کی ہر ممکن امداد دی جائے گی۔مسٹر پوری دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر منوج تیواری کے ساتھ جائے واقعہ پر پہنچے اور بچاؤ اور راحت کے کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ یقینی طور سے سلامتی کے نظم میں کچھ کمی رہی ہے جس سے یہ حادثہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کی تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد کچھ کہا جاسکے گا۔ اس کے بعد دونوں لیڈر لوک نائک جے پرکاش اسپتال گئے جہاں زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حادثے سے متاثر سبھی لوگوں کو پوری مدد کی جانی چاہئے۔ انہوں نے حادثہ کو بدقسمت قرار دیا اور کہا کہ حکومت اس طرح واقعات کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرےگی۔دہلی کے اناج منڈی علاقے میں علی الصبح ایک کارخانے میں آگ لگ گئی جس میں کم سے کم 43 لوگوں کی موت ہوگئی اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

About the author

Taasir Newspaper