موسم کا بدلہ مزاج پٹنہ سمیت کئی علاقوں میں بارش سے ٹھنڈک میں اضافہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-Dec-2019

پٹنہ: موسم کے بدلے مزاج سے ریاست کے کئی حصوں میں بوندا باندی اور بارش ہوئی۔ محکمہ نے اس سلسلے میں الرٹ کیا ہے ۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور ٹھنڈک میں اضافہ ہوگا۔ آج شمال مغرب اور جنوب مغرب سے بہار میں سائیکلونک سرکولیشن داخل ہوگا اس سے مغربی ومشرقی چمپارن ،سیوان، سارن، گوپال گنج، بکسر، بھوجپور، بھبھوا، جہان آباد اور اورنگ آباد اس سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ اس کے علاوہ شمال وسط بہار کے سیتامڑھی ، مدھوبنی، مظفرپور ، دربھنگہ ، ویشالی ، سمستی پور، اور جنوب وسط کے ضلع پٹنہ ، بیگوسرائے ، نوادہ ، نالندہ ، شیخ پورہ ، گیا بھی اس سرکولیشن سے متاثرہوں گے۔ ان ضلعوں میں بھی آج اور کل بارش کا امکان ظاہرکیا گیاہے۔