سیاست سیاست

نربھیا کے قاتلوں سے کوئی ہمدردی نہیں:کجریوال

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Dec-2019

نئی دہلی،(یو این آئی) وزیراعلی اروند کجریوال نے پیر کے دن کہا کہ دہلی حکومت نے صدر رام ناتھ کووند سے سفارش کی ہے کہ نربھیا معاملے کے قصورواروں کے خلاف کسی بھی طرح کے رحم کے جذبات نہیں ہونے چاہئے۔صدر کے پاس نربھیا معاملے میں قصوروار کی جانب سے بھیجے گئے مرسی پٹیشن کو خارج کرنے کے لئے دہلی حکومت کی طرف سے تحریری سفارش کی رپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر کیجری وال نے کہا کہ ’’آج ہمارے ملک میں جس طرح سے چھوٹی چھوٹی بچیوں کی آبروریزی ہورہی ہے ، جس طرح سے ہمارے بہنوں کی پورے ملک میں آبروریزی کرنے کے بعد قتل کردیا جاتا ہے۔ نربھیا معاملہ ایسا تھا جس میں پورا ملک سڑکوں پر اتر آیا تھا۔ اس معاملے کو کئی سال ہوچکے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ ایسے جتنے بھی معاملے ہیں قصورواروں کو اتنی سخت سزا ملنی چاہئے کہ کوئی دوسرا شخص اس طرح کے کام کرنے سے پہلے دس مرتبہ سوچے۔‘‘وزیراعلی نے کہا کہ دہلی حکومت نے صدر کے پاس نربھیا معاملہ کے قصورواروں کی عرضی پر کسی بھی قسم کے رحم کے جذبات نہیں دکھانے کی سفارش کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper