ریاست

وزیراعلیٰ نے دیش رتن ڈاکٹر راجندر پرسادکے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-Dec-2019

پٹنہ ، : دیش رتن ڈاکٹر راجندر پرسادکے135ویںیوم پیدائش کے موقع پرراجندرچوک واقع ان کے مجسمہ کے مقام پرمنعقدسرکاری تقریب میںگورنر جناب پھاگوچوہان اور وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی تصویر پر گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔گلپوشی کے بعد گورنر اور وزیر اعلیٰ نے ’خواتین چرکھا کمیٹی‘کی چرکھاکات رہی خواتین کے درمیان ساڑی تقسیم کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ راجندر چوک سے گورنر جناب پھاگو چوہان اور وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے راجندر گھاٹ پہنچ کر ڈاکٹر راجندر پرساد کوخراچ عقیدت پیش کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے یہاں وزیٹر بک پر لکھا’’دیش رتن راجندر بابو کے قدموں میں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘‘۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ جناب سشل کمار مودی ، اسمبلی اسپیکر جناب وجئے کمار چودھری ، تعلیم کے وزیر جناب کرشنا نندن پر ساد ورما ، ممبر اسمبلی جناب ارون کمار سنہا ،ممبر قانون ساز کونسل جناب سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی سمیت دیگر سماجی اور سیاسی کارکنان نے بھی پہلے صدرجمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر اطلاعات اور رابطہ عامہ محکمہ کے فن کاروں نے آرتی پوجا اور گیت پیش کیے ۔

About the author

Taasir Newspaper