سیاست سیاست

ووٹنگ کے دوران سیسائی میں ہوئی جھڑپ میں ایک کی موت

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-Dec-2019

گملا / رانچی: جھارکھنڈ میں ضلع گملا کے سیسائی اسمبلی حلقہ میں كدرا پنچایت کے بگھنی گاؤں میں پولنگ مرکز زیر نمبر 36 پر آج سکیورٹی فورس کے جوانوں اور دیہاتیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک شخص کی موت اور کئی جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ پولنگ مرکز پر تعینات پولیس افسر نے یہاں بتایا کہ کچھ شرپسند عناصر بوتھ کے ارد گرد جمع ہو گئے اور قطار میں کھڑے رائے دہندگان کے درمیان کھڑے ہونے لگے۔ اس پر پولیس کے جوانوں نے انہیں قطار میں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالنے کو کہا تو وہ الجھ گئے۔ اس کے بعد بڑی تعداد میں دیہاتیوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ دیہاتیوں کے پتھراؤ میں کئی جوان زخمی ہو گئے ہیں۔ ان کو روکنے کے لئے جوانوں کو فائرنگ کرنی پڑی ۔ اس کارروائی میں ایک مقامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper