ریاست

ٹاری بازار میں 2جویلرس دکانوں سے لاکھوں کی چوری

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-Dec-2019

رگھوناتھ پور ؍سیوان :(راجیش کمار )سیوان بلاک علاقہ کے ٹاری بازار میں ہفتہ کی دیر رات 00:2بجے تقریباً 10سے 12کی تعداد میں ہتھیاروں سے لیس ہوکر آئے چوروں نے ٹاری بازار میں چوری کی واردات کو انجام دیا ۔ اس چوری میں چوروں کے ذریعہ دوجویلرس دوکانوں میں ایک امیش یادو کی پریہ جویلرس اور برتن دوکانوں سے لاکھوں کی چوری کی جس میں امیش شرما نے بتایا کہ کٹر سے لنک تالا کاٹ کر تقریباً 7لاکھ کےسونا چاندی کا زیور ڈیڑ ھ لاکھ کیش اور پیتل کا برتن تقریباً 10لاکھ کا نقصان ہوا ہے ۔ اور دوسری دوکان وکاس سونی اور وجئے سونی کی ماں ارمیلا جویلرس سے تقریبا 50ہزار کی چوری کی واردات کو چوروں نے انجام دیا ہے۔ ماں ارمیلا جویلرس کے لاکر کو چوروں کے ذریعہ کٹر سے کاٹنےکی کوشش کیا لیکن لاکر مضبوط ہونے کی وجہ سے اسے کاٹ نہ سکا ، جس کی وجہ سے اس دوکان میں پریہ جویلرس کے مقابلہ کم نقصان ہوا ہے ۔ ماں ارمیلا جویلرس سے تھوڑی دور پر بندنا پریس کی دوکان میں دوکان مالک ریتیزپرساد عرف سونو اپنے دوکان کے اندر شادی کارڈ کی چھپائی کر رہا تھا جس کو چوروں نے دوڑا کر بری طرح سے مارا ، جس کےبعد کسی طرح سونونے بھاگ کر اپنی جان بچائی ، سونو نے بتایا کہ چوروں کی تعداد 10سے 12تھی اور سبھی اپنے منھ پر کپڑا باندھے ہوئے تھے ۔ اس کے بعد چوروں نے تیسری دوکان آلوک کرانہ کو اپنا نشانہ بنانا چاہا جہاں پر لوگوں کے نیند سے بیدار ہوجانے سے ناکام رہا ، دوکان کے باہر لگے سی سی ٹی وی کے فوٹیج میں چوروں کی رکارڈنگ ہوئی وہی جائے واردات پر رگھوناتھ پور پولس پہنچ کر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper